عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی

105

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ہوئی ہے اور برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں 3.5 فیصد کمی ہوئی ہے اور اسے 2.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔