جلاؤ گھیراؤ کیس: عظمی خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

108

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عظمی خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

اس موقع پر وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عظمی خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر جلا گھیرا کے مقدمات درج ہیں۔