اسرائیل کو دھمکی پر علی خامنہ ای کا عبرانی زبان کا ایکس اکاؤنٹ چند ہی گھنٹوں میں معطل

119
withdraw from the Middle East

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اسرائیل سے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرکے اُس نے بھیانک غلطی کی ہے جس کا خمیازہ اُسے بھگتنا ہی پڑے گا کیونکہ اس حملے کا بھرپور جواب دینا اب ایران کے لیے وقار کا مسئلہ ہے۔ ایرانی قوم اس حوالے سے پُرعزم ہے اور کسی بھی وقت اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عبرانی زبان میں اکاؤنٹ لانچ کرکے انتباہ کیا کہ اب ایران کے لیے لازم ہوچکا ہے کہ اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے۔ علی خامنہ ای نے لکھا کہ اسرائیل کو اپنی قوت پر ناز ہے مگر اُسے ایران کی حقیقی قوت کا ابھی اندازہ نہیں۔

علی خانہ ای نے لکھا کہ اسرائیلی حملے کے نتائج کو بہت بڑھا چڑھاکر بیان کیا جارہا ہے۔ ایرانی قیادت کو اچھی طرح اندازہ ہے کہ اُسے اب کیا کرنا ہے اور کب کرنا ہے۔

ایکس کی انتظامیہ نے اسرائیل کو دھمکی دیے جانے پر ایران کے سپریم لیڈر کا عبرانی زبان کا اکاؤنٹ چند ہی گھنٹوں میں معطل کردیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔