لاہور: آلودگی میں اضافہ،آنکھ،ناک اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں

54

لاہور (صباح نیوز) لاہور میں آلودگی میں اضافے کے باعث آنکھ، ناک اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں، طبی ماہرین نے لاہور کے شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زیادہ پئیں اور چہرے کو بار بار دھوئیں۔ واضح رہے کہ لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہے۔ ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی 700 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور شہریوں کی صحت کے لیے خطرے کی حد انتہائی اوپر چلی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ماہرین نے شہر میں ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا۔