ابرارالحق کی جدہ آمد، سہارا ٹرسٹ کے لیے مہم

160

سعودی عرب کے ساحلی و تجارتی شہرجدہ میں پاکستان کے سہارا ترسے کے بانی نامورگلوکارموسیقار اور سماجی خدمت گزارابرارالحق نے جمعہ کی شب مقامی ہال میں ایک تقریب سے خطاب کیا اور سہارا ٹرسٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لئے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد شریک تھے اس موقعہ پر نامور گلوکار ابرارالحق نے لائیو پرفارم کیا۔جبکہ پردیسی بھائیوں کے لیے خصوصی گانا گا کر بھی سماں باندھ دیا۔ ابرارالحق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھرمیں مقیم اوورسیزملک کا مثبت چہرہ ہیں جو دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہیں اور ہمارا فخر ہیں ، اپ کے اچھے کام پاکستان کا پرچم بلند کریںگے ، آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان کی تفریح کے لئے ایسے پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ ان کو بہتر تفریحی ماحول میسرآسکے۔