مہذب اقوام کو کشمیر کے مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘وزیراعلیٰ

61
آرٹس کونسل پاکستان کے زیراہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ میںوزیراعلیٰ سندھ انورمقصود کو ایوارڈ دے رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کشمیر پر بھارتی قبضہ و جارحیت کے 77 برس کے مظالم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر ی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے،بھارت نے غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیر ی عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیے جس کے خلاف ہر مہذب معاشرہ کو آواز بلند کرنی چاہیے ،کشمیر ایک حسین و خوبصورت وادی ہے لیکن بھارت نے اسے خون آلود کردیا ہے،بھارت نے سازش کے ذریعے کشمیر پر اپنا جابرانہ قبضہ جمایا اور مسلمانوں کا قتل عام کیا،آج کا دن دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،کشمیر پر بھارتی فوج کشی کو 77 سال بیت چکے مگر کشمیری عوام پر مظالم اب بھی جاری ہیں۔ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ مہذب اقوام کو کشمیر کے مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر ہونا ہی کشمیری عوام کے مسائل کا حل ہے، بھارتی جارحیت نے بہت سے بے گناہ کشمیریوں کا خون بہایا ہے، بھارتی جبر کے خلاف اقوام عالم کو بھارت پر دبائو ڈالنا ہوگا۔