قاضی فائز عیسی ریٹائرمنٹ: عمران خان کے ٹولے کو غیرت دلانا وقت کا ضیاع ہے، وزیردفاع

167

اسلام آ باد: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف  کاکہنا ہےکہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پر عمران خان کا ٹولہ کہتا رہا وہ ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں لیکن وہ وقت پر ریٹائر ہوگئے۔

قاضی فائز عیسی کے ریٹائرمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) میں شرم حیا ہوتی تو ڈوب مرنے کا مقام تھا، جب سارے بے حیا ایک ہی پارٹی میں اکٹھے ہو جائیں تو غیرت دلانا بھی وقت کا ضیاع ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کا ٹولہ کئی ماہ سینکڑوں ٹی وی پروگراموں میں کہتے رہے کہ فائز عیسی کا مقصد ملازمت میں توسیع ہے لیکن وہ وقت پہ ریٹائر ہو کر چلے گئے اور یہ لوگ منہ تکتے رہ گئے۔