لاہور میں آلودگی نے ڈیرہ جمالیا‘امراض میں اضافہ

182
لاہور:پنجاب میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہے زیر نظر تصویر مینار پاکستان احاطے کی ہے

لاہور: صوبے پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں آلودگی میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ،جس کے باعث متعدد خطرناک جسمانی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ رپورٹ کے مطابق حساس انسانی اعضاآنکھ ،ناک اور گلے کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین نے شہر کے عوام کو ماسک پہننے، بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زیادہ پیئیں اور چہرے کو بار بار دھوئیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موٹر سائیکل اور گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت کے لیے انتہائی درجے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ اس حوالے سے ماہرین نے شہر میں عوامی تحفظات کے پیش نظر حکومتی سطح پر ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا۔
محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی فضائی آلودگی میں بھی مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق صوبے کے دارالخلافہ کی فضا میں آلودگی 700 پر ٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔