محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان مقرر

123
the captain of the white ball format

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کیا۔

انہون نے کہا ہے کہ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا جائے جبکہ سلمان علی آغا کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بابراعظم فارم میں واپس آئے، بابر اعظم پاکستان کا ایک اثاثہ ہے، بابر نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں بطور کپتان کھیلنا نہیں چاہتا، بابراعظم کا فیصلہ تھا وہ گیم پر فوکس کرنا چاہتا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی نے بہت محنت کی، آخری دو ٹیسٹ میں سلیکشن کمیٹی نے نان اسٹاپ کام کیا، جیت میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا ہاتھ ہے، میں ان کی تعریف کروں گا۔