مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کیخلاف دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

59

کراچی: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضےکو 77سال مکمل ہو گئےجس وجہ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں وزارت امور کشمیر کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ، ریلی کے شرکا نے دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک مارچ کیا۔

ریلی میں لبریشن سیل، حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے علاوہ وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ کے افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکا نے بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے دنیا بھر کے کشمیریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

 یار رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر غیر قانونی طورپر قبضہ کرلیا تھا۔