سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، اے کیٹیگری میں کون کون شامل ہوگا؟

150

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25 قومی مینز کرکٹرز کو ایک سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری اے میں سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق بی کیٹیگری میں وائٹ بال کے کپتان شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

25 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش، اے کیٹیگری میں کون کون شامل؟

اسی طرح سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، شاداب خان، ابرار احمد، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، نعمان علی، حارث رف اور صائم ایوب شامل ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی کیٹیگری میں عامر جمال، محمد وسیم جونئیر، محمد حریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ، عباس آفریدی اور کامران غلام شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، اعماد وسیم، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ فخرزمان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پی سی بی نے پانچ ماہ کی تاخیر کے بعد کھلاڑیوں کیلئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی 2024 سے لاگو ہوں گے۔

بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہوسکے۔  پہلی بار جن 5 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دئیے گئے ہیں ان میں خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان شامل ہے۔