ڈاکٹروں کی لاپروائی ،حاملہ خاتون کے پیٹ میں بچہ دم توڑ گیا

158

ہالا(نمائندہ جسارت)بھٹ شاھ ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور لاپروائی سے اسپتال میں داخل خاتون کی ڈلیوری نہ کرنے سے پیٹ میں بچہ جاںبحق ہوگیا، ورثاء اور سول سوسائٹی نے اسپتال کے باہر دھرنا دیدیا۔ بھٹ شاھ میں پی پی ایچ آئی رورل ہیلتھ اسپتال کے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی غفلت اور ہٹ دھرمی کے باعث ڈلیوری فوری نہ کرنے پر خاتون کے پیٹ میں ہی بچہ جاںبحق ہوگیا ،ورثاء اور سول سوسائٹی نے بھٹ شاہ میں اللہ والا چوک سے اسپتال تک ریلی نکالی ، جہاں ریلی کے شرکاء نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا، مظاہرین نے الزام عائد کیاکے ہماری شادی شدہ لڑکی کوڈلیوری کے لیے اسپتال میں داخل کیاگیا آپریشن نہ کرنے کی وجہ سے پیٹ میں بچہ جاںبحق ہوگیا جسے پیٹ سے بھی نہ نکالاگیا۔انہوںنے الزام عائدکیاکے تڑپنے والی خاتون کو جھانسہ دے کربے رحم اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر اور انتظامیہ نے دوروزکے بعد حیدرآباداسپتال منتقلی کا لیٹر دیکر ایمبولینس تک فراہم نہ کی گئی انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے ۔