کراچی، ڈینگی و چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

80

کراچی (آن لائن)سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز اندرون سندھ سے ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اعلامیے کے مطابق صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 1958 ہوگئی، جن میں سے 1665 کا تعلق کراچی سے ہے، کراچی میں رواں سال ڈینگی کے سب سے زیادہ 535 ڈینگی کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے۔ رواں سال ضلع وسطی سے 433،ضلع کورنگی سے 120، ضلع جنبی سے 309 ،ضلع غربی سے 93، ضلع ملیر سے 86 اور ضلع کیماڑی سے 89 ڈینگی کیسز رپورٹ منظر عام پر آئے۔