امین گنڈاپور کے شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ برقرار

82

اسلام آباد (صبا ح نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔ ہفتہ کو سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو حکم دیا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائیں اور آئندہ سماعت تک وارنٹ کی تعمیل نہ کرائی گئی تو ایس ایس پی آپریشنز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور تعمیل نہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں آگاہ کریں۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔