اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی ختم

77

راولپنڈی (آن لائن) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق سیاسی قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کی ملاقات اب معمول کے مطابق ہو گی، رواں ماہ 4 اکتوبر کو سیکورٹی وجوہات کے باعث 25 اکتوبر تک ملاقات پر پابندی لگائی گئی تھی۔ اڈیالہ جیل میں دہشت گرد حملے کے پیش نظر ملاقات پر پابندی عاید کی گئی تھی، جیل میں فرضی مشقوں کے باعث ملاقاتوں پر پابندی عاید تھی۔