آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ میں 4 میچز کا فیصلہ

124

پشاور( اسپورٹس ڈیسک)پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے پشاور اور آر ایم آئی کے تعاون سے منعقدہ میگا ایونٹ میڈیا کرکٹ لیگ میں گزشتہ روز 4 مزید میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پی پی سی مارخور، پی پی سی ا سپایڈرز ,پی پی سی قبائلز اور پی پی سی اسٹارز نے کامیابی حاصل کی۔ جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پر لیگ کے2 اور کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں 2 میچ کھیلے گیے جمخانہ گرائونڈپر پہلے میچ پی پی سی مارخور نے پی پی سی زلمی کو9 وکٹوں سے شکست دی۔ عابد خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔جمخانہ گرائونڈ پر دوسرے میچ میں پی پی سی پینتھرز نے پی پی سی ٹائیگرزکو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرایا پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کی اور 90رنز بنایے اسرار نے 53رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے شامل تھے۔ فرحان نے 2 جبکہ عمران یوسفزئی اور حسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں ٹایگرز نے اچھا مقابلہ کیا لیکن 82رنز بناسکی حسن نے 33عمران یوسفزئی نے 20 اور عاصم شیراز نے 10 رنز بنائے۔ تیسرے میچ میں پی پی سی قبائلز نے پی پی سی درویش کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ چوتھے میچ میں اسٹارز نے قلندرز کو شکست دی۔ مہمان خصوصی چیف ٹریفک پولیس آفیسر پشاور سعود خان نے انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیف ٹریفک پولیس آفیسر پشاور سعود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کی اس طرح سرگرمیاں دیکھ کر خوشی ہوئی کیونکہ صحت مند جسم ہی اپنی زمہ داریاں بخوبی نبا سکتا ہے اور اس طرح ایونٹس ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کے صحافیوں کے لئے اس طرح صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر پشاور پریس کلب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔