موجودہ اسمبلی جائز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن کا نئے الیکشن کا مطالبہ

136
armed organizations

خوشاب:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی جائز نہیں، ہم نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خوشاب میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں موجودہ اسمبلی جائز نہیں ہے، یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم ملک میں نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم نے اپوزیشن ہی کے فریق کی حیثیت سے حکومت کے ساتھ بات چیت کی ہے اور مستقبل میں بھی ہمارا حکومت کے ساتھ کسی قسم کے اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپوزیشن ہی میں بیٹھیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کے اصل مواد کو کسی اور ترمیم میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔

پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کی رہائی  کے حوالے سے ریلیف کی بات نہیں کروں گا، ان کے لیے مشورہ ہے کہ ہم سے سیکھیں۔