غیر ملکی سیاح اب 3 ماہ کے لیے گاڑیاں منگواسکیں گے

135
Preparation of lists

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیرملکی سیاحوں کو سفر کے معاملات میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کرنے کے لیے تین ماہ کے لیے گاڑیاں ڈیوٹی کے بغیر درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

غیر ملکی سیاح اب خصوصی اجازت نامے کے تحت تین ماہ کی مدت کے لیے گاڑیاں پاکستان منگوا سکیں گے۔ گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے منگوائے جانے پر کوئی امپورٹ ڈیوٹی نہیں لی جائے گی۔

تین ماہ مکمل ہونے پر یا تو سیاح اپنے اجازت نامے کے توسیع کروائیں گے یا پھر گاڑیاں واپس بھیج دیں گے۔ غیر ملکی سیاحوں کے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے تاکہ بعد میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاکستان میں قیام کے دوران سیاح خصوصی انتظام کے تحت جو گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے لائیں گے انہیں کسی اور کو دینے یا اُس کے نام کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی۔ میعاد ختم ہونے پر یہ گاڑیاں ملک سے باہر لے جانا ہوں گی۔