محکمہ تعلیم سندھ کا ایک لاکھ 15 ہزار اساتذہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

73

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے ایک لاکھ 15 ہزار اساتذہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹائم اسکیل کے تحت پرائمری ٹیچرز کو 16 اور 17 گریڈ میں ترقی دی جائے گی ، 11 ہزار 581 کو 17 گریڈ میں چیف پرائمری ٹیچرز کیا جائے گا۔ 28 ہزار 951 اساتذہ کو 16 گریڈ میں ترقی دیکر سینئر پرائمری ٹیچر تعینات کیا جائے گا جبکہ دیگر کو 14 ویں گریڈ میں اپ گریڈ کردیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کردی۔