لورالائی میں پولیو کیس رپورٹ، بلوچستان میں کل تعداد21ہوگئی

83

کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بھی پولیو کا کیس سامنے آگیا۔محکمہ صحت کے مطابق لورالائی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ اس نئے کیس کے بعد رواں سال دوران بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی کل تعداد21ہوگئی ہے۔رواں سال پاکستان میں 41 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔