عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے حکومتی وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ

69

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کے لیے حکومت نے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس وفد میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز، سینیٹرز اور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہوں گے۔ جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، نمائندہ وزارت خارجہ عدالت میں پیش ہوئے۔فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں ۔