مجھے اصل خوشی عمران خان کی رہائی پر ہوگی‘بشریٰ بی بی

51

پشاور(صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ اصل خوشی اس دن ہوگی جب عمران خان رہا ہوںگے‘ پارٹی کارکنان اور رہنمائوں کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشش کرنی چاہیے‘ بشریٰ بی بی سے صدر وویمن ونگ پی ٹی آئی کنول شوزب نے وزیراعلیٰ ہائوس خیبر پختونخوا میں ملاقات کی جس میں انہوں نے بشریٰ بی بی کو جیل سے رہائی پر مبارکباد دی جس پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ بس آپ لوگ بانی پی ٹی آئی کی فکرکریں، اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کمزور ہیں ان کا وزن گر چکا ہے۔