انٹر نیشنل ا سٹیلز کے منافع میں 84 فیصد کمی

103

کراچی (کامرس رپورٹر ) ا سٹیل ساز ادارے انٹر نیشنل اسٹیلز کے منافع میں جولائی تاستمبر 2024 کے دوران84فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق اس دوران انٹر نیشنل سٹیلز کو 179 ملین روپے منافع حاصل ہوا جبکہ جولائی تا ستمبر 2023 کیلئے کمپنی کا منافع 1.12 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال میں 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران انٹر نیشنل سٹیلز کے منافع میں 941 ملین روپے یعنی 84 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔