شرح سود کو 4فیصد کم کیا جائے،فیصل معیز خان

98

کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے کہا ہے کہ ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور موجودہ حالات میں چائنا اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان کو آرڈرز ملنے کی توقعات میں کامیابی کیلئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ نئی مانیٹری پالیسی میں موجودہ شرح سود میں کم از کم 4%کی کمی کی جائے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ ملک میں بد ترین افراط زر کو روکنے کے لئے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ضروری ہے لیکن موجودہ 17.5فیصدکی شرح سود سے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ممکن نہیں اور ایکسپورٹ میں اضافہ بھی نہیں ہوسکے گاتاہم شرح سود میںکمی نئی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی اور حکومت کے اس ہد ف کو پورا کرنے میں مددگار ہوگی جو اس نے افراط زرمیں عالمی بینک کی مدد سے کم کرنے کا وعدہ کررکھا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کمیٹٰ کے آئندہ اجلاس میں شرح سود میں 4فیصد تک کمی کا فیصلہ کرے اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان حقائق کی بنیاد پر شرح سود کا تعین کرائیں ،شرح سود میں4فیصدکی کمی سے ملک میں نہ صرف کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی ۔