بینک اسلامی کامنافع 10.2 ارب روپے تک پہنچ گیا

114

کراچی (کامرس رپورٹر)بینک اسلامی نیستمبر،2024ء کو ختم ہونے والے نو (09) ماہ کے عرصے میں قبل ازٹیکس منافع میں33.6 فیصد اضافے کے ساتھ اپنے حصص یافتگان کو غیرمعمولی منافع فراہم کرتے ہوئے اپنی ترقی کا سفر جاری رکھاہے۔ اس عرصے میں بینک کا قبل از ٹیکس منافع 19.9 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ بعد از ٹیکس منافع 10.2 ارب روپے تک پہنچا اور اس طرح اس میں20.5 فیصد اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے دشوار گزار حالات کے باوجود بینک اسلامی مالیاتی کارکردگی کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔نو ماہ کے اس عرصے کی ایک اہم خصوصیت نان فنڈ بیسڈ انکم (این ایف آئی) میں نمایاں اضافہ تھا، جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 1.3 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔