کسان کارڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان دوست منصوبہ ہے

84

فیصل آباد (آئی این پی)صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر اسکیم کی قرعہ اندازی اور سپر سیڈرز کی فراہمی پر اب تک کی پیش رفت اور لانچنگ تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ کسان کارڈ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخ ساز اور کسان دوست منصوبہ ہے۔ کسان کارڈ کے لیے اب تک 14 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ پنجاب بینک نے 4 لاکھ 30 ہزار درخواستیں منظور کر لی ہیں اور اب تک 3لاکھ 10ہزار کسان کارڈ کاشتکاروں نے ایکیٹو کر لیے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب بھر میں 2600مرچنٹس(رجسٹرڈڈیلرز)کی دوکانوں پر کسان کارڈ کے ذریعے خریداری کا عمل جاری ہے اور کسان کارڈ کی ایکٹویشن کے بعد سے لے کر اب تک کاشتکار 2 ارب روپے کی خریداری کر چکے ہیں۔صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ میں زراعت کے شعبہ میں ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے فقید المثال منصوبے شروع ک? ہیں جن سے کسانوں کے مسائل کم ہونگے اور وہ خود کفیل ہو سکیں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کسان کارڈ کی فراہمی کے لیے تحصیل کی سطح پر 136ڈلیوری سنٹرز قائم کر دیے گئے۔ اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار صوبہ بھر میں 2600 رجسٹرڈ ڈیلرز سے بیج، کھاد و دیگر زرعی مداخل کی خریداری کر رہے ہیں۔انھوں نے کسان کارڈ سے خریداری کے عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے اور بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی مصنوعی قلت اور سرکاری ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ سید عاشق حسین کرمانی نے نان ڈیجیٹائزڈ موضع جات میں ذرا توسیح کے فیلڈ عملہ کو فزیکل ویریفکیشن کے ذریعے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت اب تک 15 لاکھ کاشتکار خود کو رجسٹرڈ کروا چکے ہیں۔