حکمران بلوچستان کے وسائل غربت کے خاتمے پر خرچ کریں

60

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے مسائل پریشانی ومشکلات ،بے روزگاری غربت ختم کرنے کیلئے خرچ کرنے ہونگے تاکہ بلوچستان کو ویرانی ،نفسانفسی ،غفلت وکوتاہی سے نکالا جاسکیں بدعنوانی ،نااہلی اوربے روزگاری نے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے سیکورٹی،احتساب ،انتظامیہ کے اداروں اپنی اپنی آئینی ذمے داری اداکرنا چاہیے ۔ نومنتخب امرائے اضلاع رابطہ عوام مہم میں ممبر سازی پر خاص توجہ دیں تاکہ جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچ جائے اور لوگ ونوجوان جماعت اسلامی کے ممبر بن جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں اجلاس سے خطاب اور وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نومنتخب امرائے اضلاع وذمے داران حلف اُٹھاتے ہی ممبرسازی مہم پر خاص توجہ دیں وفودبناکر شہروں دیہاتوں میں ہردر تک پہنچنے کی کوشش کریں جماعت اسلامی کے اراکین ، امرائے اضلاع وذمے داران دیوانہ وار وقت صلاحیت اورمال خرچ کرکے عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے ممبرزبنانے کیلئے بھر پور کرداراداکریں ۔ عوامی کی خدمت ،حقوق کے حصول کیلئے اور ظلم وجبرکے خلاف جماعت اسلامی اپنے پلیٹ فارم ،جھنڈا اورنام سے جدوجہد جاری رکھے گی عوام کو ریلیف دلانے ،حقوق کی فراہمی ،مسائل کے حل کیلئے حکومت پر پریشر ڈالتے رہیں گے اراکین جماعت ،امرائے اضلاع وذمے داران دعوت، تنظیم،تربیت، ممبرسازی پرخصوصی توجہ دیں اہداف کے حصول کیلئے دن رات ایک کرکے کام کریں تاکہ رب کی رضا وخوشنودی کیساتھ نفاذاسلام مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوجائے ۔بلوچستان کے عوام کوان شاء اللہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حقوق ملیں گے عوام نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ظلم وجبر کے خاتمہ ہوسکے ۔