پاک ایران قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا

26

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ سندھ کے آفس میں ہونیوالے اجلاس میں قونصل جنرل ایران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ معاہدے کے تحت سندھ کے جیلوں میں قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے جملہ ضروری امور و اقدامات کا احاطہ کیا گیا اور ضروری فیصلے کیئے گئے۔اجلاس کا انعقاد چند روز قبل قونصل جنرل ایران اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے تناظر میں کیا گیا۔قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے منعقدہ اس خصوصی اجلاس کی سربراہی پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد اقبال میمن جبکہ ایران کی جانب سے کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کی۔