صوبائی الیکشن کمشنر سندھ عہدے پر بحال

78
across the country

اسلام آباد: چیف الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو عہدے پر بحال کر دیاگیا۔

ای سی پی کے ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو چیف الیکشن کمیشن نے19ستمبر کو معطل کیا تھا، اب ان کی معطلی ختم کرکے ان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن سندھ شریف اللہ کی جتنا عرصہ معطلی رہی اسے آن ڈیوٹی تصور کیا جائے گا۔