اہلِ کراچی کیلیے بجلی 3.03 روپے فی یونٹ مزید مہنگی

143
more expensive

اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے  بجلی کی قیمت میں 3.03 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے قیمت میں 3.03  روپے فی یونٹ اضافے کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے ذریعے کے الیکٹرک صارفین سے دسمبر کے بجلی کے بلوں میں اضافی وصولی کی جائے گی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی کی ماہانہ پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے 3.09 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا تھا۔