اسموگ میں کمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات ہر صورت جاری رہیں گے: مریم اورنگزیب

176
environment

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ میں کمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات ہر صورت جاری رہیں گے۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہریوں کی جان زیادہ عزیز ہے اس لیے زہریلا دھواں پھیلانے والے بچ نہیں سکتے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے ہیں،زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کو گرانے کے لیے بھی آپریشن جاری ہے۔