اصل خوشی اس دن ہوگی جب عمران خان رہا ہوں گے: بشری بی بی

135

پشاور: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے صدرویمن ونگ پی ٹی آئی کنول شوزب کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں کنول شوزب نے رہائی پر بشری بی بی کو مبارک دی، جس پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ خیریت سے ہوں بس آپ لوگ بانی پی ٹی آئی کی فکرکریں، اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہاہوں گے۔

سابق خاتون اول نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان اوررہنماں کوبانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کمزور ہیں ان کا وزن گر چکا ہے۔