قومی اسمبلی اجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت کل صبح ہوگا

163
The National Assembly meeting

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت کل صبح 11 بجے ہو گا۔

اجلاس میں ڈسکوز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں زائد وصولیوں پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 پیش کریں گے۔

معیشت کے بارے میں سٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے 24-2023 پیش کی جائے گی، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے 24-2023 پیش کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ماحول کے لئے مضر پلاسٹک کی بوتلوں کی غیر مناسب تلفی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔