پاکستان کی شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری

121
America's demand

اسلام آباد:پاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق کا سفر کرنے سے روک دیا ہے، اس حوالے سے عراق جانے والے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خطے کی موجودہ صورت حال کی وجہس ے عراق کا سفر کرنے کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے اور اور فضائی کمپنیاں اپنے آپریشنز (پروازیں) بحال نہیں کرتیں، تب تک عراق کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی کوشش کریں۔