پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

129

  اسلام آباد: پاکستان کیلئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اگلے سال مزید 20 سے زائد ایکسرے مشینیں مہیا کریں گے، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت سے متعلق کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں طبی عملے کی تربیت کے لیے کئی پروگرام جاری ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان میں کافی کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد صحت کے کافی مسائل سامنے آئے، پولیو کا خاتمہ اہم چیلنج ہے ، پاکستان میں پولیو کے کیس ابھی تک سامنے آرہے ہیں ، پاکستانی حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے بھر پور کام کر رہی ہے۔