ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے، امید کرتے ہیں کہ برکس پاکستان کو جلد رکنیت دے گا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، پاکستان برکس کا رکن نہیں،نائب وزیراعظم نےدولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی، انہوں نے دولت مشترکہ ممالک کے درمیان بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے باہمی تعاون پر بات کی۔
امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے عمران خان کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے اور ایسے خطوط پاک-امریکا تعلقات اور باہمی احترام کے ساتھ مماثلت نہیں رکھتے،ایسے خطوط پاک امریکا تعلقات اور باہمی احترام کے ساتھ مماثلت نہیں رکھتے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے پاکستانی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو لیڈرشپ رولز کا پلیٹ فارم مہیا کرنے کا تہیہ کیا ہے، اسحاق ڈار نے خطاب کے دوران وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
ان کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور روسی وزیراعظم کی تفصیلی بات ہوئی ،نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سموعہ میں دولت مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں، اسحاق ڈار نے ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔
ترجمان نے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے دولتِ مشترکا یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس کے آغاز پر بھی بات کی، وزیرِ خارجہ نے ماحولیاتی بہتری کے لیے ڈیجٹل انوویشن پر نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ 27 اکتوبر کو بھارتی افواج کے ستینگر اترنے کی یاد میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے ،اسرائیلی قابض افواج استشنی کے ساتھ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہیں، پاکستان لبنان میں اقوام متحدہ امن دستوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے اور امن دستوں کے خلاف کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔