اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل آج آخری دن کمرہ عدالت نمبر1 میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل3 رکنی بینچ فائنل اور سپلیمنٹری کاز لسٹ میں شامل کل9 کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ2 مقدمات کے محفوظ کیے گئے فیصلے بھی کھلی عدالت میں سنائے گا جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل کیسز کی سماعت نہیں کریں گے تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر کل دن ساڑھے10 بجے عدالت عظمیٰ میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سینیٹر فاروق حمید نائیک اور صدر عدالت عظمٰ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر محمد شہزادشوکت خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل فل کورٹ ریفرنس لینے سے انکارکردیا تھا۔