پاکستان اور یو اے ای کے درمیان چاول کی تجارت کو مضبوط بنانا ہوگا

168
امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی میںرائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کر رہے ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے میں ((REAP رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے یواے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی سے ایک اہم ملاقات جس کا مقصد پاکستان سے چاول کی برآمدات میں اضافہ اور یواے ای میں کاروبار کو وسعت دینا تھا اس وفد میں ((REAP کے چیئرمین ملک فیصل جہانگیر، سنیئر نائب چیئرمین محمد جاوید جیلانی اور دیگر اہم ممبران شامل تھے، جن میں محیب مولوی، محمد خرم، مہیش کمار، شیراز احمد شیخ،محمد شاہد میمن الطاف حسین شیخ سیکریٹری، اور عارف علی خان (اسسٹنٹ سیکریٹری) شامل تھے، ملاقات کے دوران ((REAP کے چیئرمین نے بتایا کہ((REAP کی کوششوں سے چاول پاکستان کی ایک اہم فصل بن چکی ہے اور 2024میں چاول کی برآمدت 5بلین ڈالر کی تاریخی حد کو عبور کیاگیا ، انہوں نے مزید کہاکہ 2010میں ((REAP کے قیام کے بعد سے چاول کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس میں ایک یواے ای ایک اہم مارکیٹ کے طور پر سامنے آیا ہے،((REAP کے وفد نے یواے ای میں چاول کے گودام اور مقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پیکنک کے منصوبوں پر غور کرنے کا اراداہ ظاہر کیا ((REAP کے چیئرمین نے یواے ای میں خوراک کی حفاظت کے اقدامات پر بھی بات کی اور اس سلسلے میں باہمی تعاون پر زور دیا ،یواے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے((REAP کے وفدکو خلیفہ انڈسٹریل زون ابوظہبی(KIZAD (میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور انہیں پورٹل پر رجسٹریشن کے حوالے سے قونصل خانے کی ٹیم کے ساتھ تعاون کی تجویز دی، وفد نے کراچی پورٹ پر لاجسٹک کے مسائل کے حوالے سے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا،جس پر یواے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اے ڈی پورٹس اتھارٹی اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساتھ ملاقات کاانتظام کریں گے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے،مزید برآں، ((REAP کے وفد نے 18تا20فروری 2025 کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی گلف فوڈ نمائش میں شرکت کی خواہش ظاہر کی جس پر یواے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔