پشاور،بلدیاتی نمائندوں کا مطالبات کے حق میں مظاہرے کا اعلان

54

پشاو ر (آئی این پی) میئر پشاور حاجی زبیر علی ٗ میئر مردان حمایت اللہ مایار ٗ صوبائی اکیشن کونسل کے ممبران اورخیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ 30 اکتوبر 2024 ء کو اپنے مطالبات کے حق میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان اور عمران خان کو جیل میں بلدیاتی نمائندوں کی مشکلات سے آگاہ کرنا ہے ٗ ٗ جبکہ 28 اکتوبر کو تحصیل کی سطح پر احتجاج ہونگے جبکہ 5 نومبر 2024 کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائیگا ٗ۔تفصیلات کے مطابق برو ز بدھ ایک ہنگامی اجلا س کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں طلب کیاگیاتھا جس کی صدارت میئر پشاور حاجی زبیر علی ٗ میئر مردان حمایت اللہ مایار ٗ صوبائی ایکشن کونسل کے ممبران ٗ خیبر پختونخوا مختلف اضلاع کے میئرز ٗتحصیل چیئرمینز اور مقامی چیئرمینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات ٗ فنڈز اور دیگر مسائل بارے تفصیل سے بات چیت ہوئی اور باہمی صلاح و مشورے کئے گئے اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام کی فعالیت کے لیے ہرسطح پر چلے گئے اور پچھلی دفعہ احتجاج کے دوران وزیراعلی خیبر پختونخوا سے مذاکرات کئے گئے اور صوبائی ایکشن کونسل کے جرگہ ممبران نے بھی ملاقات کیں تھی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی آج متفقہ فیصلہ کیاگیاہے کہ 28 اکتوبر کو خیبر پختونخوا کے تمام تحصیلوں میںکونسل میں احتجاجی سیشن ہونگے ٗاس سے قبل تمام ویلج اور نیبرہڈ کونسل کے چیئرمین بھی اپنے اپنے علاقوں میں اے سی اور اے ڈی کے سامنے ا حتجاج کریں اور پھر اسی طرح 28اکتوبر کو کونسل میں احتجاج کرکے کونسل میں جمع کرائیں اور احتجاجی لیٹر کو ڈویژنل کمشنر کے پاس لیکر جائیں اور انکے پاس جمع کرائیں ٗ اور اسکے ساتھ یہ بھی متفقہ فیصلہ ہواکہ 30 اکتوبر 2024 ء کو اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج کرینگے اور عمران خان سے ملاقات کرینگے تاکہ انکو بلدیاتی نمائندوں کے مشکلات سے آگاہ کیاجائے تاکہ ہم بلدیاتی نظام کو فعال کرنے میںاپناکردار اداکرسکیں جبکہ اس کے بعد 5 نومبر 2024 ء کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا اسکے لیے تمام ممبران جناح پارک میں اکھٹے ہونگے اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔