سکھر: ریلوے کالونی میں 3 ماہ سے گیس کی فراہمی معطل

15

سکھر (نمائندہ جسارت) ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ریلوے کالونی جہاں سیکڑوں کوارٹرز ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ 3 ماہ سے بارشوں کے باعث علاقے میں گیس کی سپلائی مکمل طور پر درہم برہم ہے، سوئی گیس انتظامیہ توجہ دینے سے انکاری ہے، کالونی مکینوں نے گھروں میں مٹی کے چولہے بنا رکھے ہیں، لکڑی، کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہیں، گیس نہ ہونے کی وجہ سے سب سے بڑا مسئلہ صبح سویرے اسکول جانے والے بچے بغیر ناشتہ اسکول اور کالج جانے پر مجبور ہیں، جبکہ گیس لائنوں میں گیس کی بجائے پانی آرہا ہے۔ متاثرین نے گیس اور پیٹرولیم کی وزارت سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلے کا نوٹس لے اور علاقے میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔