عمران خان پرحملے کے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

56

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہورہائی کورٹ میںجسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نیعمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نویدکی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ملزم مقدمے میں نامزد اور موقع سے گرفتار ہوا، اس کی شناخت فوٹیجز میں بھی ہوئی جبکہ گواہان بھی موجود ہیں، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں عدالت درخواست ضمانت مسترد کرے۔ملزم نوید کیوکیل میاں داؤد نے دلائل دیے کہ ملزم نوید موقع پر موجود نہیں تھا، پولیس نے نام بلاجواز مقدمے میں شامل کیا، عینی شاہدین نے نامعلوم ملزم کے بارے میں بتایا جبکہ ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں، عدالت ناکافی ثبوتوں کی بناپر ملزم کی ضمانت منظور کرے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدملزم نوید درخواست ضمانت مسترد کردی۔