پی ٹی اے کا لاہور میں غیرقانونی سموں کیخلاف کریک ڈاؤن

42

لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کی مشترکہ ٹیموں کا ملک بھرمیں سموں کے غیر قانونی اجرا پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 7 مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز، تین موبائل فونز، پچاس مشکوک سمیں اورایک لیپ ٹاپ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی اے نے فنگر پرنٹ اسکین کرنے والے گروہ کے اہم کارکن ،فرنچائزز کے مینیجرز، زونگ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) اورڈی ایس او سمیت4 دیگر افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ایجنسی کی جانب سے2 ایف آئی آر درج کی گئیں نیز ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔