پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

49

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ 26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کے شبے پر جن اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان میں زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی خان، اسلم گھمن شامل ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے ان ارکان کو پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ 2 روز قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک وڈیو بیانات جاری کر رہے ہیں، ان کا کردار مشکوک ہے، ان سے ضرور سوال کریں گے، ایک آدھ دن میں فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی نے بھی پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع کردیا تھا، ان کے معاملے کی بھی ضرور تحقیق کریں گے۔