اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے ایک معروف مندر میں پوجا کے لیے آئی ہوئی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پنڈت نے پرساد میں نشہ آور دوا ملا کر دی تھی۔ جسے کھاتے ہی وہ بے ہوش ہوگئیں۔خاتون جب ہوش میں آئیں تو برہنہ تھیں۔ پنڈت نے خاتون کی نازیبا وڈیو بھی بنائی اور پولیس کو اطلاع دینے پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔خوف زدہ خاتون مندر سے واپس گھرآگئیں اور کسی کو واقعے کے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم پنڈت نے دوبارہ آنے کا کہا اور انکار پر وڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔جس پر خاتون نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی۔ پولیس نے تحقیقات کاآغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔خیال رہے کہ بھارت میں خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں، جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں جس کی بنیاد پر ہندوستان کو ریپستان بھی کہا جانے لگا۔