فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی‘ ایک شہری ہلاک‘ 7 لاپتا

120
فلپائن میں سیلاب کے باعث مکان کی چھت پر پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں طوفان ٹرامی سے قبل شدید بارش اور سیلاب کے باعث ایک شخص ہلاک اور 7 افراد لاپتا ہو گئے۔ سرکاری حکام نے ٹرامی طوفان کے بحرالکاہل سے ٹکرانے سے قبل ملک بھر میں شدید بارش اور طوفان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی تھی۔ حکام نے بتایا کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث درخت گرنے سے ایک شخص کی موت ہوئی اور سیلاب کے باعث 7 افراد لاپتا ہیں ۔ عمارتوں کی چھتوں پر پھنسے افراد کو ہنگامی پناہ گاہوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملک کے کچھ حصوں میں سرکاری دفاتر اور اسکول احتیاطی طور پر بند کر دیے گئے ہیں ۔