کورنگی میں کے الیکٹرک کے شارٹ سرکٹ سے کلینک میں آگ لگ گئی

68
یونین کونسل مدینہ کالونی کورنگی ٹائون کے چیئرمین خورشید اقبال ندیم پولی کلینک میں لگی آک بجھانے کے کام کی نگرانی کررہے ہیں

کراچی(پ ر )کورنگی نمبر دو میں ندیم پولی کلینک میں کے الیکٹرک کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے میڈیکل اسٹور میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کلینک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور میڈیکل اسٹور کاسامان ،ادویات ،ندیمپولی کلینک کا مکمل فرنیچر ودیگر سامان جل کر خاک ہوگیا ۔آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس کے شعلے اور دھواں آسمان تک پھیل گیا ۔جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین خورشید اقبال موقع پر پہنچ گئے اور فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا لیکن اتنے عرصے میں پورا کلینک اور میڈیکل اسٹور جل کر راکھ ہوگیا اور کلینک کی عمارت کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔جماعت اسلامی کے یونین کونس؛ل کے چیئرمین خورشید اقبال نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کی عوام کیلئے ایک عذاب بن چکی ہے ۔ایک جانب علاقے میں بارہ بارہ گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور دوسری جانب شارٹ سرکٹ کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کا لاکھوں روپئے کا نقصان ہورہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ندیم پولی کلینک اور میڈیکل اسٹور کو ہونے والے نقصانات کا ازلہ کیا جائے اور ان کی مالی مدد کی جائے ۔کے الیکٹرک اپنے سسٹم کو درست کرے اور شارٹ سرکٹ کے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔انھوں نے ندیمپولی کلینک اور میڈیکل اسٹور کی انتظامیہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔