اطہر سعید نے میونسپل کمشنرناظم آباد ٹاون کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

52

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنرناظم آبادٹاون اطہر سعیدنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اطہر سعید نے کہا کہ ناظم آباد ٹاون کو ماڈل ٹاون بنانا اور عوام کو بلدیاتی سہولیات اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اس موقع پر افسران نے میونسپل کمشنر کو اپنے محکموں کی کارکردگی اور در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اطہر سعید نے افسران کو اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ملازمین کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔