ذیابیطس کے مریضوں کیلیے کیسی غذا فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے؟ تحقیق

140

لندن: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کس طرح کی غذا فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، اس حوالے سے طبی ماہرین نے نئی تحقیق کے نتیجے میں حیران کن نتائج اخذ کیے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تحقیق کاروں نے نئے جائزوں اور تجربات کے بعد پتا چلایا ہے کہ ایسی خوراک جو کم کاربوہائیڈریٹ کی حامل ہو، ذیابیطس کے ٹائپ 2 کے بالغ مریضوں کے بلڈشوگر پر قابو پانے اور ذیابیطس کیلیے استعمال کی جانے والی ادویہ کی مقدار کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

اینڈو کرائن سوسائٹی کے جرنل آف کلینیکل اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والے تازہ مطالعے میں طبی تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ ایسی خوراک جس میں زیادہ کاربوہائیڈریٹ ہو، اس کے مقابلے میں کاربوہائیڈریٹ کی محدود مقدار والی خوراک نے تین ماہ کی آزمائش کے دوران لبلے میں موجود بیٹا سیلز کا نظام بہتر بنایا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیٹا خلیات انسولین تیار اور خارج کرتے ہیں جو خون میں شوگر کو منظم کرتے ہیں۔