بشریٰ بی بی سوفیصد ڈیل کے نیتجے باہر آ رہی ہیں: فیصل واوڈا کا انکشاف

146
Bushra Bibi is coming out

اسلام آباد: سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے ملکر عمران خان کو آگ میں دھکیل دیا۔بشریٰ بی بی سوفیصد ڈیل کے نیتجے باہر آ رہی ہیں۔

 سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پہلےدھرنا پھرعلی امین گنڈا پورغائب ہوگئے، پی ٹی آئی کی میجورٹی حکومت کےساتھ ہے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی سے منافقت کر رہے ہیں، سب نےملکر بانی پی ٹی آئی کو آگ میں دھکیل دیا، میرے خیال میں عمران خان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پابندی لگوائی تھی، بانی پی ٹی آئی کو پتا ہے یہ بک چکےہیں، عمران خان کی 27 اکتوبر تک جیل میں ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی بہنیں مخلص ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے انکشاف کیا بشریٰ بی بی جیل سےرہا ہو جائیں گی، بشریٰ بی بی سوفیصد ڈیل کے نیتجے باہر آرہی ہیں، یہ سب پلان کا حصہ ہے۔