نجی ائیر لائن کا اپنے صارفین کو ٹکٹ  پر رعایت دینے کا اعلان

106

کراچی: نجی ائیر لائن ائیر بلیو نے اپنے صارفین کو ٹکٹ  پر رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے دبئی کے لیے 15 فیصد جبکہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان سے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ائیرلائن کے ترجمان نے کہاکہ مسافروں کو   پاکستان سے ریاض کے ریٹرن ٹکٹ پر 5 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ اندرون ملک، لاہور سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد کی ٹکٹوں پر بھی 10 فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مسافر ہماری ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے ٹکٹ بک کروا کے اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔